اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی صدر ٹرمپ نے مواخذے کے خوف سے اپنی شکست تسلیم کرلی

امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے امریکی کانگریس کی عمارت پرحملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور مواخذے کے مطالبہ سے خوف زدہ ہوکر امریکی صدر ٹرمپ نے بالآخر باضابط طور پر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۰۹
تاریخ اشاعت: 2:06 - January 10, 2021

امریکی صدر ٹرمپ نے مواخذے کے خوف سے اپنی شکست تسلیم کرلیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے امریکی کانگریس کی عمارت پرحملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور مواخذے کے مطالبہ سے خوف زدہ ہوکر امریکی صدر ٹرمپ نے بالآخر باضابط طور پر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نومنتخب حکومت 20 جنوری کو حلف اٹھائے گی جس کے لیے میری ساری توجہ کسی بھی رکاوٹ کے بغیر اقتدار کی منتقلی پر ہو گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کانگریس کی عمارت پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سے مقتدر حلقوں کی جانب سے انتقال اقتدار میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش پر صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ نئے امریکی صدر بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹرمپ امریکی صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے اپنے الزام پر قائم ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں