اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کی عراقچی سے ملاقات

جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ نے نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور کیساتھ ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۱۴
تاریخ اشاعت: 1:01 - January 11, 2021

جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کی عراقچی سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دورے پر آئے ہوئے "چوبی جونک کان" نے آج بروز اتوار کو "سید عباس عراقچی" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

انہوں نے سئول سے ایران کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے کہا تھا کہ "بحری جہاز کے عملے کے محفوظ ہونے سے مجھے تھوڑا سا سکون ملا ہے تاہم صورتحال سنگین ہے۔"

واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کے نیوی اہلکاروں نے 4 جنوری کو خلیج فارس کے پانیوں میں تیل کی آلودگی کے باعث جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والا "ہانکوک چیمی" جہاز پکڑ لیا اور اسے ہمارے ملک کی بندرگاہوں میں منتقل کردیا؛ تہران میں قائم جنوبی کوریا کے سفارتخانے نے گزشتہ بدھ کو جہاز میں موجود تمام 20 ملاحوں کی صحت کی تصدیق کی تھی۔

جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اہم عہدیداروں سے گہری بات چیت کی جائے؛ چاہے یہ جنوبی کوریا اور ایران کے مابین قونصلر کا مسئلہ ہو یا کوئی اور اہم مسئلہ۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ایک بار پھر واضح طور پر سننے کا ایک اچھا موقع ہوگا کہ ایرانی حکومت کیا چاہتی ہے؟ تو ہمیں پتہ چلا ہوگا کہ کیا کرسکتے ہیں کیا نہیں کرسکتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کورین بحری جہاز کو حراست میں لینے کی وجہ کو تکنیکی قرار دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بھی دوسرے ممالک کی طرح اسی طرح کی خلاف ورزیوں، خاص طور پر سمندری ماحول کی آلودگی سے حساس ہے اور قانون کے فریوم ورک کے اندر ان کیخلاف رد عمل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سمندر کو آلودہ کرنے کی وجہ سے عدالت کے حکم سے جہاز کو ساحل کی طرف موڑ دیا گیا؛ اسلامی جمہوریہ ایران بھی دوسرے ممالک کی طرح اسی طرح کی خلاف ورزیوں، خاص طور پر سمندری ماحول کی آلودگی سے حساس ہے اور قانون کے فریوم ورک کے اندر ان کیخلاف رد عمل کرے گا۔

خطیب زادہ نے کہا کہ یہ کوئی غیر معمولی معاملہ نہیں ہے اور ایران اور دیگر ممالک کے پانیوں میں پچھلے اسی طرح کے واقعات بھی ہوئے ہیں جو معمول کی بات ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں