اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

خلیج فارس کا مکمل کنٹرول اور نگرانی ایرانی بحریہ کے ہاتھ میں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ نے خلیج فارس میں کامل امن و سلامتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کا مکمل کنٹرول اور نگرانی ایرانی بحریہ کے ہاتھ میں ہے، غیر علاقائي طاقتیں خلیج فارس کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۱۷
تاریخ اشاعت: 23:43 - January 11, 2021

خلیج فارس کا مکمل کنٹرول اور نگرانی ایرانی بحریہ کے ہاتھ میں ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسیری نے خلیج فارس میں کامل امن و سلامتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کا مکمل کنٹرول ایرانی بحریہ کے ہاتھ میں ہےالبتہ غیر علاقائي طاقتیں خلیج فارس کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔

ایرانی سپاہ کی بحریہ کے سربراہ نے خلیجف ارس میں امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو گرفتار کرنے کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروگرام میں خلیج فارس میں امن و سلامتی کے بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں مکمل طور پر امن برقرار ہے البتہ غیر علاقائی طاقتیں جو دور دراز سے ہمارے علاقہ میں حاضر ہوئي ہیں ان کی طرف سے خطے کی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں علاقائي ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے اور دہشت گردی کو فروغ دینے کے سلسسلے میں خطے میں موجود ہیں۔

ایرانی سپاہ کی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ دفاعی طاقت میں اضافہ سے ہی دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے دشمن ہمارے گھر کے قریب پہنچ گيا ہے ، وحشی دشمن کے مقابلے میں ہمیں اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے آج ہم اس سطح پر پہنچ چکے ہیں کہ ہم دشمن کے کسی بھی احمقانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں دشمن کی نقل و حرکت پر ہماری قریبی نظر ہے ہماری بحری مشقوں سے دشمن کے دل پر دھاک بیٹھ جاتی ہے۔ ہم اپنی قومی اور ملکی دفاع کے بارے میں کوئي سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں