مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے۔ شاہ محمودقریشی نے اینتھونی بلنکن کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
شاہ محمودقریشی نے امریکی ہم منصب کے ساتھ گفتگو میں کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ جامع شراکت داری کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان،امریکہجامع مذاکرات کےذریعےافغان مسئلےکےسیاسی حل کےمتمنی ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں پرتشددواقعات میں کمی لانےکی ضرورت ہے، پرتشددواقعات میں کمی سےافغان مسئلےکےپرامن سیاسی حل کی راہیں ہموار ہوں گی۔