اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب اور امارات کو زوردار جھٹکا/ اٹلی نے ہتھیاروں کی فروخت بند کردی

امریکہ کے بعد اٹلی نے بھی سعودی عرب اور امارات کو زوردار جھٹکا دیا ہے اور یمن پر مسلط کردہ جنگ کی وجہ سے سعودی عرب اور امارات کو ہزاروں میزائل کی فروخت روک دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۹۷
تاریخ اشاعت: 2:39 - January 31, 2021

سعودی عرب اور امارات کو زوردار جھٹکا/ اٹلی نے ہتھیاروں کی فروخت بند کردیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے بعد اٹلی نے بھی سعودی عرب اور امارات کو زوردار جھٹکا دیا ہے اور یمن پر مسلط کردہ جنگ  کی وجہ سے سعودی عرب اور امارات کو ہزاروں میزائل کی فروخت روک دی ہے۔ اٹلی نے دونوں ممالک پر پہلے 18 ماہ کے لیے پابندی لگائی تھی تاہم اب اسے مستقل کردیا ہے۔ اطالوی وزیر خارجہ نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ان دونوں ممالک کو میزائلز اور لڑاکا طیاروں کے بموں کی فراہمی منسوخ کردی ہے تاکہ ہمارے ملک کی جانب سے دنیا کو امن کا واضح پیغام دیا جاسکے، ہمارے نزدیک انسانی حقوق کا احترام زیادہ ضروری ہے۔

اٹلی میں امن اور اسلحے پر پابندی کی علمبردار تنظیموں نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے تاریخی قرار دیا ہے۔ اس فیصلے سے 12 ہزار 700 بموں کی خریداری کے آرڈر منسوخ کردیے گئے جو دونوں ممالک نے اٹلی کو دیئے تھے۔ سعودی عرب اور امارات نے 2016 میں اٹلی سے 20 ہزار میزائلز کی خریداری کے لیے 40 کروڑ یورو کا معاہدہ کیا تھا۔ اس سے قبل امریکہ نے سعودی عرب اور امارات کے ساتھ اسلحہ کے معاہدے کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں