16 October 2024

اسامہ بن لادن پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مالی مدد فراہم کرتے تھے

امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظيم القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن نواز شریف کو سپورٹ کرتے تھے اور انہیں مالی مدد بھی فراہم کرتے تھے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۰۰
تاریخ اشاعت: 0:57 - February 01, 2021

اسامہ بن لادن پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مالی مدد فراہم کرتے تھےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظيم القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن نواز شریف کو سپورٹ کرتے تھے اور انہیں مالی مدد بھی فراہم کرتے تھے۔ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام صدر کی زیر نگرانی تھا، وزیراعظم نواز شریف لاعلم ہوتے تھے، میرا رابطہ صدر غلام اسحق خان کے ساتھ رہتا تھا کیونکہ وہ نواز شریف پر اعتماد نہیں کرتے تھے۔ 

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے رہنما  اسامہ بن لادن نے نواز شریف کو سپورٹ اور انھیں مالی مدد بھی فراہم کرتا تھا۔ 

سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ 1990ءمیں مجھے امریکہ میں سفیر وزیراعظم نے نہیں بلکہ صدر غلام اسحق خان نے بنایا تھا۔ صدر غلام اسحق خان نے کہا تھاکہ ہمیں نیوکلیئر پروگرام کی تکمیل کیلئے 18 ماہ لگیں گے۔ کہا گیا آپ نے 18 ماہ امریکیوں کو مصروف گفتگو رکھنا ہے اور میں نے ایسا ہی کیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں