16 October 2024

اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی قدردانی اور شکریہ ادا کیا

فلسطینی تنظيم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور فلسطین کے سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے ایک پیغام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کو انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت اور پشتپناہی پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۴۴
تاریخ اشاعت: 12:43 - February 11, 2021

اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی قدردانی اور شکریہ ادا کیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظيم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور فلسطین کے سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے اپنےایک پیغام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کو انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت اور پشتپناہی کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینی تنظيم حماس ، فلسطینی عوام کے ہمراہ  آپ کو انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ اور 42 ویں بہار کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہنے پر ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ حماس کے رہنما نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی تک اسرائيل کے خلاف ہماری جد و جہد جاری رہےگی اور ہم فلسطینی عوام کی بے لوث حمایت اور مدد کرنے  پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انقلاب اسلامی ایران کی بقا اور دوام کے لئے دعا کرتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں