16 October 2024

شام پر بمباری کا حکم صدر بائیڈن نے دیا/ روس کی شام پر امریکی بمباری کی مذمت

خطے میں امریکی دہشت گرد فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ شام پر بمباری کا حکم صدر بائیڈن نے دیا تھا۔ ادھر روس نے شام پر امریکی بمباری کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۰۶
تاریخ اشاعت: 13:52 - February 27, 2021

شام پر بمباری کا حکم صدر بائیڈن نے دیا/ روس کی شام پر امریکی بمباری کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خطے میں امریکی دہشت گرد فوج سینٹکام کے کمانڈر نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ شام کے بنیادی ڈھانچے پر بمباری کا حکم صدر بائیڈن نے دیاتھا۔ ادھر روس نے شام پر امریکی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو خطے میں اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہنا چاہیے۔ امریکہ خطے میں بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔روسی وزارت خآرجہ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ روس شام کے مشرقی علاقہ میں امریکی حملے کی مذمت کرتا ہے اور امریکی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی سمجھتا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ نے کل رات عراق کی سرحد کے قریب شامی شہر بوکمال پر بمباری کی ، بوکمال شام کے صوبہ دیر الزور میں واقع ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں