16 October 2024

یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری سے 5 افراد شہید

یمن کے نہتے شہریوں کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری سے 5 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۱۲
تاریخ اشاعت: 16:57 - February 28, 2021

یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری سے 5 افراد شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے نہتے شہریوں کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری سے 5  افراد شہید ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے شہر الربصہ پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 5 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔  ادھر انصار اللہ نے ایک بیان میں صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب الحدیدہ میں جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی عرب یمن میں اپنے اہداف تک پنہچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں