اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی سپریم کورٹ یکم مارچ کو صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے سنائے گی

پاکستانی سپریم کورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق سپریم کورٹ یکم مارچ کو سینیٹ الیکشن کیس میں صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے سنائے گی۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۱۳
تاریخ اشاعت: 17:09 - February 28, 2021

پاکستانی سپریم کورٹ یکم مارچ کو صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے سنائے گیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سپریم کورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق سپریم کورٹ یکم مارچ کو سینیٹ الیکشن کیس میں صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے سنائے گی۔ پاکستانی سپریم کورٹ نے تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 25 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جس میں اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے نے ریفرنس کے حق میں دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ سینیٹ الیکشن آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت نہیں ہوتے بلکہ الیکشن ایکٹ کے تحت ہوتے ہیں اس لئے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کروائے جاسکتے ہیں۔

دیگر فریقین الیکشن کمیشن ، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ بیلٹ پیپر کو اوپن نہیں کیا جا سکتا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق سینیٹ الیکشن تین مارچ کو ہونا ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں