مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ و جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے نتیجے میں ہر 10 منٹ میں ایک یمنی بچہ شہید ہورہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے یمن کے بارے میں ایک کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا راہ حل نہیں ہے یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی ظالمانہ جنگ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ یمن میں جنگ کے نتیجے میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہورہا ہے۔ انٹونیو گوٹرس نے یمن کو مدد بہم پہنچانے کے سلسلے میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا یمن پر مسلط کردہ جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے اور یمن میں کشیدگی کا راہ حل جنگ کے ذریعہ ممکن نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ یمنی عوام کو عالمی امداد کی سخت ضرورت ہے یمن میں سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کی وجہ سے انسانی المیہ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔