اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان میں سینیٹ انتخابات کے لئے الیکشن مہم ختم

سینیٹ انتخابات کے لئے الیکشن مہم ختم ہو گئی۔ امیدوار اب انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۲۳
تاریخ اشاعت: 16:24 - March 02, 2021

پاکستان میں سینیٹ انتخابات کے لئے الیکشن مہم ختممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخاب 3 مارچ کو ہو گا۔ تمام صوبوں سے 50 فی صد ارکان کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

سینیٹ انتخابات کا سب سے دلچسپ اور بڑا معرکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہوگا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

تاہم مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ  نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ انتخابات قانون کی بجائے آئین کے تحت ہوں گے، سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے نہیں کروائے جا سکتے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں