اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی وزیر اعظم کی خوردنی تیل اورپیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز میں کمی کی ہدایت

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کو خوردنی تیل اورپیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز میں کمی کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۵۲
تاریخ اشاعت: 15:01 - March 09, 2021

پاکستانی وزیر اعظم کی خوردنی تیل اورپیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز میں کمی کی ہدایتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کو خوردنی تیل اورپیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز میں کمی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ملک میں گندم کی پیداوار، کھپت اور ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے حکمت عملی سمیت گندم، آٹے کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے، چینی کی پیداوار اور قیمتوں کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پرپاکستانی  وزیراعظم عمران خان کو صوبوں میں گندم کی ضروریات کو پورا کرنے خصوصاً ماہ رمضان میں عوام کو رمضان بازاروں و دیگر انتظامات کے ذریعہ سستے آٹے کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ دی گئی جب کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق خوردنی تیل، پٹرولیم مصنوعات و گیس کی قیمتوں میں ممکنہ حد تک کمی کو یقینی بنانے کے لئے بھی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹے، چینی جیسی بنیادی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، بنیادی اشیائے ضروریہ کے ضمن میں مستحق اور غریب افراد کو براہ راست سبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈی براہ راست مستحق افراد کو میسر آئے گی بلکہ سبسڈی کے نظام کو شفاف اور موثر بنایا جا سکے گا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں