اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شہید ، جانباز اور آزاد ہونے والی خواتین انقلاب اسلامی کے اعلی ترین افتخارات میں شامل ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے " تاریخ ساز فرشتوں کے لشکر " کے عنوان سے منعقد قومی کانگریس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا: شہید ، جانباز اور آزاد ہونے والی خواتین انقلاب اسلامی کے اعلی ترین افتخارات میں شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۵۴
تاریخ اشاعت: 20:54 - March 09, 2021

شہید ، جانباز اور آزاد ہونے والی خواتین انقلاب اسلامی کے اعلی ترین افتخارات میں شامل ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے " تاریخ ساز فرشتوں کے لشکر " کے عنوان سے منعقدہ قومی کانگریس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا: شہید ، جانباز، مجاہد ، شجاع ، فداکار اور آزاد ہونے والی خواتین انقلاب اسلامی کے اعلی ترین افتخارات میں شامل ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: انقلاب اسلامی کے دوران، انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد، دفاع مقدس کے دوران اپنے سرپرستوں اور جگر کوشوں کو محاذ کی طرف خوشی سے روانہ کرنے، محاذ جنگ کی پشتپناہی ، علم و سائنس و ٹیکنالوجی اور ملک کی ترقی اور پیشرفت کے شعبہ  اور صحت و سلامت کے شعبہ میں نیز کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایرانی خواتین نے عملی طور پر اپنی ذمہ داریوں پر عمل کیا اور معنویت کے شاندار نقوش قائم کئے ہیں اور یہ سب انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام کی برکت کے نتیجے میں انجام پذیر ہوا ہے۔ رہبر معظم نے فرمایا: شہید ، جانباز اور آزاد ہونے والی خواتین کی تعداد 17 ہزار بیان کی گئی ہے اور ایرانی خواتین نے ثابت کردیا ہے کہ وہ سخت ترین شرائط میں اسلامی اقدار کے تحفظ کے سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں