یمنی فورسز کی صوبہ مارب کی جانب پیشقدمی/ سعودی اتحاد کے 1800 فوجی ہلاک
مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل کی صوبہ مآرب کی جانب پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے یمنی فورسز صوبہ مآرب سے 8 کلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر قبضہ کرلیا ہے اورصوبہ کے مرکز کی طرف یمنی فورسزکی پیشقدمی جاری ہے۔ باخـبر ذرائع کے مطابق صوبہ مآرب پر فوجی آپریشن کے آغاز سے لیکر اب تک 1800 سعودی کرائے کے فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے عناصر بھی شامل ہیں جو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی حمایت کررہے ہیں۔ یمنی کی قومی حکومت کے نائب وزير خارجہ حسین العزی کا کہنا ہے کہ صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر اسلامی مزاحمت کا قبضہ ہوگیا ہے ۔ اسلامی مزاحمت اور یمنی فورسز کی پیشقدمی جاری ہے۔ اس سے قبل یمنی فورسز کی مآرب کی جانب پیشقدمی کو روکنے کے لئے سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے آوارہ وطن شہریوں کو کیمپ پروحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
