مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے روسیا الیوم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی حکام کو سعودی عرب کی طرف سے امن و صلح اور جنگ بندی کے حوالے سے کوئی پیغام موصول نہیں ہوا ہے۔
محمد علی الحوثی نے کہا کہ اگر سعودی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کا کوئی پیغام یا تجویز موصول ہوئی تو اس صورت میں وہ اس کا جائزہ لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کا عملی ثبوت سعودی رعب کو دینا ہے جس نے یمن پر گذشتہ 6 برسوں سے جنگ مسلط کررکھی ہے ہم جنگ کے طرفدار اور حامی ہیں لیکن ہم یمنی قوم کے عزت اور وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اگر سعودی عرب جنگ بندی میں سنجیدہ ہے تو اسے عملی قدم اٹھانا ہوگا۔