اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ نے سنہری موقع کھو دیا/ مشترکہ ایٹمی معاہدے کا سنگين بوجھ ایران پر تھا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے دوش پرمشترکہ ایٹمی معاہدے کے سنگین بوجھ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے سلسلے میں پابند ہے اور وہ دنیا میں امن و صلخ کی خواہاں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۱۳
تاریخ اشاعت: 19:57 - April 01, 2021

امریکہ نے سنہری موقع کھو دیا/ مشترکہ ایٹمی معاہدے کا سنگين بوجھ ایران پر تھامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے دوش پرمشترکہ ایٹمی معاہدے کے سنگین بوجھ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے سلسلے میں پابند ہے اور وہ دنیا میں امن و صلخ کی خواہاں ہے۔

صدر حسن روحانی نے 12 فروردین کے قومی دن کے موقع پر صنعت اور معدن کے شعبہ میں چند قومی پراجیکٹوں کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ایران صنعتی ، معدنی اور دفاعی شعبوں میں پیشرفت اور ترقی کی سمت گامزن ہے ۔ ایران نے امریکہ کی پابندیوں کے باوجود خاطر خواہ ترقی حاصل کی ہے اور ایرانی قوم کی ترقی اور پیشرفت کا سفر جاری ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے امریکہ کی پابندیوں کو عملی طور پر ناکام بنادیا ہے ۔ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں امریکہ کو تمام پابندیوں کو ختم کرنا تھا لیکن امریکہ نے ایران کے خلاف ماضی کی پابندیاں ختم کرنے کے بجائے جدید پابندیاں عائد کرکے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا۔

صدر روحانی نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت اگر پابندیوں کو ختم کرتی ہے اور بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتی ہے تو ایران نے بھی اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ ایک سال تک ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کا سنگین بوجھ برداشت کیا اور دیگر فریقوں نے اس عمل نہیں کیا جبکہ امریکہ نے اس حوالے سے سنہری موقع کھو دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں