مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں نے کہا ہے کہ فرانس میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد بہت جلد 1 لاکھ تک پہنچ جائے گی اور اس سلسلے میں اپریل کا مشکل مہینہ ہے۔ قوم سے خطاب میں صدر میکروں نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر ماہ اپریل کو بہت ہی مشکل قرار دیدیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا پابندیوں پر عمل کر کے ہم اس وبا پر قابو پاسکتے ہیں، اپریل کا مہینہ ہم سب کے لیے بہت سخت ہوسکتا ہے۔
فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ کورونا اموات کی مجموعی تعداد بہت جلد 1 لاکھ تک جاسکتی ہے، آئی سی یو میں موجود 44 فیصد کورونا وائرس کے مریض 65 سال سے کم عمر ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی پابندیاں پورے ملک میں نافذ کی جارہی ہیں، کورونا کی نئی پابندیوں کا اطلاق ہفتے سے ایک ماہ کے لیے ہوگا۔