اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مسجد نبوی میں رمضان المبارک میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد

سعودی عرب کے حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر رمضان المبارک میں بچوں کے مسجد نبوی میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۱۷
تاریخ اشاعت: 14:42 - April 03, 2021

مسجد نبوی میں رمضان المبارک میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائدمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر رمضان المبارک میں بچوں کے مسجد نبوی میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ مدینہ منورہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسجد انتظامیہ نے کہا ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو رمضان میں مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق نماز کا وقت بھی معمول سے نصف کر دیا گیا۔ جنرل پریزیڈنسی کے مطابق نماز کے 30 منٹ بعد مسجد نبوی کے دروازے بند کر دیے جائیں گے۔ ادھر سعودی عرب کے حکام نے اس سال بھی اعتکاف معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں