اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اردن کے بادشاہ نے کودتا کے بہانے مخالفین کو کچلنے کا آغاز کردیا

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے مخالفین پر حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے سابق ولی عہد حمزہ بن حسین سمیت 20 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۲۳
تاریخ اشاعت: 18:42 - April 04, 2021

اردن کے بادشاہ نے کودتا کے بہانے مخالفین کو کچلنے کا آغاز کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے مخالفین پر حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے سابق ولی عہد حمزہ بن حسین سمیت 20 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اردن میں شاہ عبداللہ دوم کی حکومت نے مخالفین پر کودتا کا الزام اور حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بنانے کا اعلان کرتے ہوئے سابق ولی عہد حمزہ بن حسین سمیت 20 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ سابق ولی عہد اور شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی حمزہ بن حسین کو اہل خانہ سمیت ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

اردن کے انٹیلیجنس حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد نہ صرف گزشتہ کئی ماہ سے مشکوک سرگرمیوں بلکہ شاہ عبداللہ دوم کے خلاف عوام میں احتجاج اور بغاوت کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث ہیں لہذا ان تمام افراد کی نظربندی کے دوران واقعہ سے متعلق مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

اردن ذرائع کے مطابق ااردنی فوج کے سربراہ  یوسف حونیتی نے سابق ولی عہد کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ بن حسین کو ایسی تمام سرگرمیاں فوری طور پر روکنے کے لیے کہا گیا ہے جس سے اردن کی  سکیورٹی اور سلامتی کو خطرہ ہے، کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں، تحقیقات جاری ہیں جس کے نتائج سب کے سامنے لائے جائیں گے۔

ادھر سابق ولیعہد حمزہ بن حسین نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں کسی سازش یا منصوبہ بندی کا حصہ نہیں ہوں، مجھے گھر میں قید کردیا گیا ہے جہاں نہ تو کسی سے ملنے کی اجازت ہے اور نہ ہی کسی سے بات کرنے کی اجازت ہے ذرائع کے مطابق اردن کے بادشاہ نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی طرز کے مطابق مخالفین کو کچلنے کا آغاز کردیا ہے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے اپنی دھاک بٹھانے کے لئے کئی درجن  سعودی شہزادوں پر کرپشن کا الزآم عائد رککے انھیں ایک ہوٹل میں نظر بند کردیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں