اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمنی تنظیم انصار اللہ کا ڈرون طیاروں سے سعودی عرب کے 2 فوجی ایئر پورٹوں پر حملہ

یمن کی اسلامی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ نے ڈرون طیاروں سے سعودی عرب کے 2 فوجی ايئر پورٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۵۳
تاریخ اشاعت: 17:06 - April 11, 2021

یمنی تنظیم انصار اللہ کا ڈرون طیاروں سے سعودی عرب کے 2 فوجی ایئر پورٹوں پر حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ نے ڈرون طیاروں سے سعودی عرب کے 2 فوجی ايئر پورٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فورسز کے ترجمان یحیی سریع نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف مسلسل جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودیہ کے دو فوجی ايئر پورٹوں جازان اور ملک خالد کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج کے قاصف K2 طیارون نے اپنے اہداف کو بالکل دقیق طور پر نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم جوابی کارروائی میں سعودی عرب کے فوجی اور اقتصادی ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں