مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ بدھ کے روز تہران کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے وزير خآرجہ کا دورہ ایران اہمیت کا حامل ہے ۔ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ دورہ تہران کے دوران ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں قیام امن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں اپنا تعاون پیش کیا ہے اور ایران بین الافغانی مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔