اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی وزیر خارجہ کی ایرانی اسپیکر سے ملاقات/ سرحدی مارکیٹوں کے افتتاح پر تاکید

پاکستانی کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تہران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقت میں دونوں ممالک کی سرحدوں پر تجارتی مارکیٹیں کھلنے پر تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۹۷
تاریخ اشاعت: 13:30 - April 22, 2021

پاکستانی وزیر خارجہ کی ایرانی اسپیکر سے ملاقات/ سرحدی مارکیٹوں کے افتتاح پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تہران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقت میں دونوں ممالک کی سرحدوں پر تجارتی مارکیٹیں کھلنے پر تاکید کی ہے۔

ایرانی اسپیکر نے اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات پر خوشی اور مسرت کا اظءار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے پر استوار ہے اور ایران کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کا اہم مقام ہے۔ قالیباف نے اسلامفوبیا کے بارے میں پاکستانی عوام اور حکومت کے مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی مغربی ممالک کی پیداوار ہے اور اس کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس ملاقات میں پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران اور پاکستنا کی سرحد پر تیسری تجارتی مارکیٹ کے افتتاح پر خزشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔پاکستانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں پاکستانی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی طرف سے ایرانی اسپیکر کو دورہ پاکستان کے دورے  کا دعوتنامہ بھی پیش کیا۔ پاکستان کے وویر خارجہ نے اس سے قبل ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں