اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مقبوضہ بیت المقدس میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 100 سے زائد فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں انتہائی دائیں بازو کے یہودیوں، فلسطینیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 100 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۰۲
تاریخ اشاعت: 14:06 - April 24, 2021

مقبوضہ بیت المقدس میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 100 سے زائد فلسطینی زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں انتہائی دائیں بازو کے یہودیوں، فلسطینیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 100 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 50 سے زائد افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔

فلسطينی ہلال احمر نے جمعرات اور جمعہ کی درميانی شب ہونے والی جھڑپوں میں 105زخميوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی تصدیق کی ہے۔ گزشتہ رات شہر کے قدیم حصے میں مارچ کرنے والے یہودیوں نے نعرے لگاکر فلسطینیوں کو ہراساں بھی کیا جس کے بعد پولیس سے جھڑپیں شروع ہوئیں۔ رمضان کے آغاز ہی سے مقبوضہ بیت المقدس کے مرکز ميں اسرائيلی پوليس نے رکاوٹيں کھڑی کررکھی ہيں اور يوميہ بنيادوں پر يہوديوں اور مسلمانوں کے مابين جھڑپيں جاری ہيں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں