مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عراق کے دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں، جہاں انھوں نے عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین اور صدر مصطفی الکاظمی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائي مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ عراقی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین بھی موجود تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ ظریف نے اس سے قبل عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات میں بغداد میں الخطیب اسپتال کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اس حادثے مں متاثر ہونے والے خاندانوں کے ساتھ تعزيت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی مزآحمت کے اعلی کمانڈروں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کو دونوں ممالک کے اتحاد اور استقامت کا مظہر قراردیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں عراق کے مثبت کردار کا بھی خیر مقدم کیا۔