مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر امیر عبداللہیان نے یوم قدس کی آمد سے قبل تہران میں فلسطینی تنظیم حماس کے نمائندے خالد قدومی سے ملاقات میں کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت سیاسی اور عسکری لحاظ سے خطے کے ایک اہم کھلاڑی میں تبدیل ہوگئی ہے۔ امیرعبداللہیان نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا ہر قیمت پر جواب دیا جائےگا۔ اور خطے میں اسلامی مزاحمت پہلے سے کہیں زيادہ قوی اور مضبوط ہے۔ امیرعبداللہیان نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے پر متحدہ عرب امارات اور بحرین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امارات اور بحرین نے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت اور غداری کی ہے اور فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کی ہے۔ اس ملاقات میں تہران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی نے اسلامی جمہوریہ ایران، حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف فلسطینی عوام اور بیت المقدس کی بھر پور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امارات اور بحرین کی خیانت دنیائے اسلام کے سامنے نمایاں ہوگئی ہے جبکہ ایران نے ہمیشہ فلسطینیوں کی صادقانہ مدد کی ہے۔