16 October 2024

فلسطینیوں پر صیہونی مظالم میں اضافہ/ مسلم ممالک کو مزاحمتی شعلہ روشن رکھنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں پر صیہونی مظالم میں شدت آگئی ہے لہذا اسلامی ممالک کو فلسطینیوں کی حمایت مضبوط اور مستحکم انداز میں جاری رکھنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۵۴
تاریخ اشاعت: 15:29 - May 06, 2021

فلسطینیوں پر صیہونی مظالم میں اضافہ/ مسلم ممالک کو مزاحمتی شعلہ روشن رکھنا چاہیےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں شدت آگئی ہے لہذا اسلامی ممالک کو فلسطینیوں کی حمایت مضبوط اور مستحکم انداز میں جاری رکھنی چاہیے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے عالمی یوم قدس کے موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں حضرت امام خمینی (رہ) کی طرف سے  رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرنے کے تاریخي اقدام کو مسئلہ فلسطین کے دائمی زندہ رہنے کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا گيا ہے کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا پہلا اور اہم مسئلہ ہے ۔ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں اضافہ ہوگیا ہے اور اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ فلسطین میں مزاحمت کے شعلہ کو روشن رکھیں اور فلسطینیوں کی مخلصانہ طور پر حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ آشکارا طور پر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ فلسطینیوں کی حمایت کو ہم اپنا مذہبی، دینی، اخلاقی، انسانی اور سیاسی فریضہ سمجھتے ہیں۔  ایرانی وزارت خآرجہ نے اپنے بیان میں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظآلم میں امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کو برابر کا شریک قراردیا ہے۔ ایرانی وزارت خآرجہ نے عالمی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ غاصج صہیونی حکومت کی حمایت کرنے کے بجائے فلسطین کے مظلوم اور ستمدیدہ مسلمانوں کی حمایت کریں جنھیں اسرائیل نے ان کے گھر سے نکال دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں