16 October 2024
رہبر معظم انقلاب اسلامی:

افغانستان کی معصوم بچیوں اور نوشکفتہ پھولوں کو پارہ پارہ کرنے والوں پر اللہ تعالی کی لعنت ہو

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے آن لائن خطاب میں فلسطین اور افغانستان میں رونما ہونے والے تلخ اور دردناک واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: افغانستان کی معصوم بچیوں اور نوشکفتہ پھولوں کو پارہ پارہ کرنے والوں پر اللہ تعالی کی لعنت ہو۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۷۸
تاریخ اشاعت: 13:50 - May 12, 2021

افغانستان کی معصوم بچیوں اور نوشکفتہ پھولوں کو پارہ پارہ کرنے والوں پر اللہ تعالی کی لعنت ہومقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے آن لائن اور براہ راست خطاب میں انقلابی ، انصاف پسند ، اینٹی کرپشن اور نوجوانوں پر یقین رکھنے والی حکومت تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلام نے اپنے خطاب میں دنیائے اسلام میں حالیہ دنوں میں افغانستان اور فلسطین میں رونما ہونے والے دو تلخ اور درد ناک واقعات کی طرف  اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:  اللہ تعالی ایسے درندہ صفت افراد پر لعنت کرے جنھوں نے افغانستان میں معصوم غنچوں، کلیوں اور بےگناہ بچیوں کو بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ  قتل کردیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسجد الاقصی میں صہیونیوں کی بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم عالمی برادری کے سامنے ہیں اور عالمی برادری خاص طور پر اسلامی ممالک کو فلسطین کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فلسطینیوں کی استقامت اور پائداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسرائیلی حکومت منہ زور حکومت ہے اور وہ صرف طاقت کی زبان ہی سمجھتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب کے اصولوں کی حفاظت اور استحکام کے سلسلے میں خلاقیت، تحول اور نو آوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حالیہ برسوں میں ملک نے خاطرہ خواہ پیشرفت و ترقی کی ہے لیکن اس کے ساتھ بعض شعبوں میں پسماندگی بھی پائی جاتی ہے ہمیں اپنی پیشرفت اور ترقی کے ساتھ ساتھ پسماندگی کو بھی دور کرنے پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کی یونیورسٹیوں میں مختلف طلباء انجمنوں کے وجود کو عظیم سرمایہ قراردیتے ہوئے فرمایا: طلباء انجمنیں فکری تحول اور پیداوار میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ۔ نوجوان نسل کی میدان میں موجودگی اہم ہے۔ انجمنوں کو ملکی اور عالمی مسائل پر قریبی نظر رکھنی چاہیے اور عالمی حالات کا قریب سے جائزہ لینا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام کے ذریعہ ملکی حکام کے  انتخاب کو بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: عوام کی انتخابات میں بھر پور شرکت کا ملک کی طاقت اور قدرت میں کافی اثر ہوتا ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ  اچھے افراد کو انتخاب کریں جو ملک اور عوام کی خدمت کریں اور ملک کی پیشرفت اور ترقی کے سلسلے میں تلاش و کوشش کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جس شخص کا دفاعی ، اقتصادی ، سیاسی اور صنعتی شعبوں میں ملکی توانائیوں پر یقین نہیں ،وہ  شخص حکمرانی کے لائق نہیں ہے، ملکی انتظام اور مدریت ایسے افراد کے حوالے کرنی چاہیے جو ملکی توانائیوں اور جوانوں پر یقین رکھتے ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنےخطاب میں انقلابی ، انصاف پسند ، اینٹی کرپشن اور نوجوانوں پر یقین رکھنے والی حکومت تشکیل دینے کی سفارش کی ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں