اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

آبنائے ہرمز میں ایرانی سپاہ کا امریکی فوجیوں کو انتباہ/ غیر پیشہ ورانہ رفتار سے باز رہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کے رابطہ عامہ نے ایک بیان میں امریکی وزارت دفاع کے ترجمان کے ایرانی تیز رفتار کشتیوں کے امریکی بحری کشتی کے قریب ہونے کے حالیہ دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی فوج کو غیر پیشہ ورانہ رفتار سے پرہز کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۷۹
تاریخ اشاعت: 14:06 - May 12, 2021

آبنائے ہرمز میں ایرانی سپاہ کا امریکی فوجیوں کو انتباہ/ غیر پیشہ ورانہ رفتار سے باز رہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کے رابطہ عامہ نے ایک بیان میں امریکی وزارت دفاع کے ترجمان کے ایرانی تیز رفتار کشتیوں کے امریکی بحری کشتی کے قریب ہونے کے حالیہ دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی فوج کو غیر پیشہ ورانہ رفتار سے پرہز کرنا چاہیے۔

ایرانی سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خلیج فارس کے امن و اماں کے سلسلے میں امریکہ کی دہشت گرد فوج بہت بڑا خطرہ بن گئی ہے۔ امریکی فوج کی غیر پیشہ ورانہ حرکتیں خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور عدم استحکام کا موجب ہیں۔

ایرانی سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی خطے میں موجودگی غیر قانونی اور ناجائز ہے اور امریکہ اپنے غیر قانونی اقدامات کے ذریعہ خلیج فارس کی سلامتی اور سکیورٹی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ بیان کے مطابق امریکہ کو غیر قانونی اقدامات کے بجائے عالمی قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔

ایرانی سپاہ نے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ امریکہ کی خطے میں کسی بھی محاسباتی غلطی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے اور خطے میں امریکہ کو ریڈ لائنیں عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں