مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے گلوبال ٹاغژو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کی نے مقبوضہ فلسطین میں جاری اسرائیل کی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جانیں قیمتی ہیں۔
چین نے امریکہ کی طرف سے اسرائیل کی حمایت اور سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے پر بھی تشویش کا اظءار کیا ہے۔
چین کے سفیر برائے اقوام متحدہ ژینگ ژون نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین کو مقبوضہ فلسطین میں جاری تشدد پر شدید تشویش ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے سخت پیغام دینا چاہیے۔
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس ایک رکن نے رکوادیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سلامتی کونسل کا ایک اجلاس اتوار کی صبح 10 بجے ہوگا جبکہ تیسرا اجلاس پیر کو ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکہ نے کل مسئلہ فلسطین پر بلایا گیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس رکوادیا تھا۔