اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فلسطین کے بارے سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

فلسطین کے بحران کے بارے میں سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۱۰
تاریخ اشاعت: 11:53 - May 20, 2021

فلسطین کے بارے سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بے نتیجہ ختممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے بحران کے بارے میں سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ایک گھنٹے سے بھی کم وقت جاری رہا اور اجلاس کا کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں کیاگیا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطینی، آئرش مندوب اورعرب گروپ کےچیئرمیں نے مایوسی کا اظہار کیا۔ فلسطینی مندوب نےکہا کہ اقوام متحدہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے لیےانسانی امدادکی اپیل کرے۔ فرانس نے مصر اور اردن کےساتھ مل کرجنگ بندی کی نئی قرار داد سلامتی کونسل میں جمع کرادی اور چین نے بھی جنگ بندی کی حمایت کی ہے۔ امریکہ سکیورٹی کونسل میں بھی اسرائیل کی حمایت کررہا ہے اور فلسطین کے خلاف سازش کا حصہ بنا ہوا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں