16 October 2024

پاکستان کا کشمیر کے معاملے پر کوئی سودا بازی نہ کرنے کا عزم

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے کہ کوئی باعزت طریقے سے بات کرنا چاہیے تو کریں گے لیکن کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۱۶
تاریخ اشاعت: 22:59 - May 22, 2021

پاکستان کا کشمیر کے معاملے پر کوئی سودا بازی نہ کرنے کا عزممقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے کہ کوئی باعزت طریقے سے بات کرنا چاہیے تو کریں گے لیکن کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق نیویارک میں پاکستان کے مستقل مشن میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا امریکہ آنے کا مقصد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں پر جاری مظالم کی روک تھام کے لئے آواز اٹھانا تھا، اللہ کے فضل و کرم سے ہم سیز فائر کی اعلان کی صورت میں اپنے پہلے مقصد میں کامیاب ہوئے، فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں ہم نے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے متفقہ لائحہ عمل طے کیا اور اسی لائحہ عمل کے تحت ہم نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے میں گہری مماثلت ہے، کشمیریوں کو بھی فلسطینیوں کی طرح کے مسائل کا سامنا ہے، اگر دو بھائیوں میں اختلاف ہو تو آپ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ہم سب کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ میں آج یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر پر ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے کہ کوئی باعزت طریقے سے بات کرنا چاہیے تو کریں گے لیکن کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں