16 October 2024

پاکستان کی قومی اسمبلی میں فضائی حدود امریکہ کو دینے کی بازگشت

پاکستان کی فضائی حدود امریکہ کو دینے کی بازگشت پاکستان کی قومی اسمبلی تک پہنچ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۳۶
تاریخ اشاعت: 19:49 - May 26, 2021

پاکستان کی قومی اسمبلی میں فضائی حدود امریکہ کو دینے کی بازگشتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود امریکہ کو دینے کی بازگشت پاکستان کی قومی اسمبلی تک پہنچ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اپوزیشن نے فضائی حدود امریکہ کو دینے کے بارے میں حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کر دیا۔مسلم لیگ (ن)کے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کو اپنی فضائی حدود اور زمین استعمال کرنے کی اجازت دی ہے کن شرائط پر یہ اجازت دی جارہی ہے۔ایسا ہی فیصلہ اس سے پہلے ایک جرنیل نے کیا تھا وہ تو ڈکٹیٹر شپ تھی کسی سے نہ تو پوچھا جاتا تھا اور نہ بتایا جاتا تھا کیا موجودہ حکومت بھی یہی کر رہی ہے ؟ اگر نہیں تو بتائیں کی کن شرائط پر امریکہ کو اپنی زمین اور آسمان استعمال کرنے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے امن کے لیے کردار ادا کررہا ہے‘ معاملے پر وزیر خارجہ ایوان میں پالیسی بیان دینگے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں