16 October 2024

پاکستان کا چين کے ساتھ ملکر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرنے کا اعلان

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کی صورت میں چین اور پاکستان مل کر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۶۸
تاریخ اشاعت: 19:27 - June 03, 2021

پاکستان کا چين کے ساتھ ملکر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرنے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کی صورت میں چین اور پاکستان مل کر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے، ہماری پہلی ترجیح " افغانستان " کا امن ہے، افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے ہماری اور تاجیکستان کی سوچ میں مماثلت ہے، افغانستان کی صورتحال پر غورکیلئے آج پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین " سہ فریقی اجلاس" ہو گا، چین کے پاس ٹیکنالوجی اور ہمارے پاس افرادی قوت ہے، قیام امن کی صورت میں چین اور پاکستان مل کر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں