مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر پوتین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی طرف سے ایران کو جدید سیٹلائٹ سسٹم فراہم کرنے کی خبر کو جھوٹی اور جعلی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان فوجی اور تکنیکی تعاون کا پلان موجود ہے۔ روسی صدر نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی خـبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جدید سیٹلائٹ سسٹم دینے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، البتہ ایران کے ساتھ فوجی اور تیکنیکی تعاون کا پلان موجود ہے۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار نے ایک خبر کے ذریعہ روس پر ایران کو کانوپس 5 سیٹلائٹ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔
امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ سسٹم سے خطے میں امریکی و اسرائیلی تنصیبات کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔
ادھر ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ اور روس کے صدور کی ملاقات 16 جون کو جنیوا میں ہو گی۔