مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی رہنماؤں کو آن لائن دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کے سلسلے میں غور کرنا چاہیے۔ آن لائن دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزير اعظم نے کینیڈا کے سرکاری ٹی وی چينل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا، کینیڈین وزیراعظم کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے، دیگر عالمی رہنماوَں کی طرف سے معاملے پر موثر ردعمل سامنے نہیں آیا، کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کےقتل پرعوام حیران ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ ویب سائٹس نفرت انگیز اور انتہا پسندانہ مواد پھیلا کر انسانیت کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، مغربی ممالک کے بعض رہنماؤں کو معاملے کی سنگینی کا احساس نہیں، ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے، عالمی برادری آن لائن نفرت انگیزمواد ، دہشت گردی اورانتہا پسندی کو روکنے کے سلسلے میں اقدامات کرنا چاہیے۔