16 October 2024

جنیوا میں امریکہ اور روس کے صدور کی ملاقات

جنیوا میں امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ملاقات میں اپنےسفیر ایک دوسرے کے ملکوں میں واپس بھیجنے کے عزم کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۱۲
تاریخ اشاعت: 18:01 - June 17, 2021

جنیوا میں امریکہ اور روس کے صدور کی ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنیوا میں امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ملاقات میں اپنےسفیر ایک دوسرے کے ملکوں میں واپس بھیجنے کے عزم کا اظہار کیا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے جنیوا ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے امریکی صدر کے ساتھ ملاقات میں قیدیوں کے ممکنہ تبادلے کا معاملہ زیر گفتگو آیا، امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر سمجھوتہ ممکن ہوسکتا ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکہ کا ایجنڈا روس کے خلاف نہیں مگر انسانی حقوق پر ہمیشہ زور دیا جاتا رہے گا۔ روسی صدر نے ملاقات کو مثبت قراردیا ۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ روس نے ایران کے ایٹمی معاملے پر امریکہ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں