16 October 2024

ایران کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے اعلی مشیر نے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۶۳
تاریخ اشاعت: 14:45 - June 29, 2021

ایران کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت جاری رکھنے کا عزممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے اعلی مشیرعلی اصغر خاجی نے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے اعلی مشیر ایک وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاجی نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت اور عوام کی مدد کا سلسلہ جاریر کھےگا۔ اس ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے ایران میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے کامیاب منعقد ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت کے قدرداں اور شکر گزار ہیں۔ خاجی نے شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں