16 October 2024

پاکستان کسی کے خوف سے اپنی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کرےگا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کسی کے خوف سے ملکی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۷۴
تاریخ اشاعت: 14:43 - July 01, 2021

پاکستان کسی کے خوف سے اپنی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کرےگامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہپاکستان کسی کے خوف سے ملکی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو اللہ کے سامنے جھکتا ہے وہ کسی سپر پاور کے سامنے نہیں جھکے گا، ہم نے امریکہ کی فرنٹ لائن اسٹیٹ بننے کا فیصلہ کیا جس سے زندگی میں سب سے زیادہ ذلت محسوس ہوئی، پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہوکر بہت بڑی حماقت کی، امریکہ نے جو کہا وہ ہم کرتےرہے، میں نے کہا ہم دوسروں کی جنگ کا حصہ کیوں بنیں، ہم اپنے لوگوں کی جانوں کی قربانیاں دوسرے ملک کے لیے کیوں دیں، جب کہا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں تو مجھے طالبان خان کہا گیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ امریکہ ڈرون حملے پاکستان کی حکومتوں کی اجازت سے کرتا رہا جسے ہماری حکومتیں چھپاتی رہیں، 30 سال سے لندن میں ہمارا دہشت گرد بیٹھا ہے، اسے مارنے کے لیے کیا برطانیہ ہمیں اجازت دے گا کہ پاکستان لندن میں ڈرون حملہ کرے؟ کبھی نہیں، تو پھر ہم کیوں اجازت دیتے رہے، دنیا نے نہیں ہم نے خود اپنے آپ کو ذلیل کیا، اس سے ہم نے ایک سبق سیکھا ہے کہ کبھی اس قوم نے کسی کے لیے کسی خوف سے اپنی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کرنا، میں نے امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں