16 October 2024

حزب اللہ لبنان اور حماس کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں

فلسطینی تنظيم حماس کے ایک اعلی رکن نے حزب اللہ لبنان اور حماس کے درمیان تعلقات اور روابط کو مضبوط اور مستحکم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اور حزب اللہ لبنان کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۷۵
تاریخ اشاعت: 15:03 - July 01, 2021

حزب اللہ لبنان اور حماس کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے 21 عربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظيم حماس کے ایک اعلی رکن خلیل الحیہ نے حزب اللہ لبنان اور حماس کے درمیان تعلقات اور روابط کو مضبوط اور مستحکم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اور حزب اللہ لبنان کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں۔ خلیل الحیہ نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اور حماس کے درمیان کوئی بحران نہیں ہے ۔ ہمارے تعلقات کبھی منقطع نہیں ہوں گے۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اور حماس کے درمیان تعلقات دیرینہ اور دوستانہ ہیں دونوں تحریکوں کے درمیان تعلقات بہت گہرے ، مضبوط اور مستحکم ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے سیف القدس جنگ میں فلسطینی تنظیموں کی کامیابی اور فتح نیز اسرائیل کی شکست کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسے اہم اور تاریخي قراردیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں