16 October 2024

پاکستانی وزیر خارجہ تاجیکستان پہنچ گئے

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر تاجیکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۱۵
تاریخ اشاعت: 17:10 - July 12, 2021

پاکستانی وزیر خارجہ تاجیکستان پہنچ گئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر تاجیکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دوشنبہ میں ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیر خارجہ، شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کنٹکٹ گروپ برائے افغانستان کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے اور افغان امن عمل، تیزی سے بدلتی ہوئی خطے کی صورتحال اور علاقائی تعاون کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر تاجیکستان، قرقیزستان، ازبکستان، افغانستان، روس اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں