اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صدر اشرف غنی کا پاکستان پر الزام/ پاکستان سے 10 ہزار دہشت گرد افغانستان میں داخل ہوئے

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے تاشقند کانفرنس میں پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے10ہزار دہشت گرد افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۳۸
تاریخ اشاعت: 18:04 - July 17, 2021

صدر اشرف غنی کا پاکستان پر الزام/ پاکستان سے 10 ہزار دہشت گرد افغانستان میں داخل ہوئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے تاشقند کانفرنس میں پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے10ہزار دہشت گرد افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔ جمعہ کو ازبکستان میں ہونے والی مرکزی اور جنوب ایشیاء ممالک کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا کہ اگر بات چیت نہ ہوئی تو ہم طالبان کا مقابلہ کریں گے، یہ امن کیلئے آخری موقع ہے۔  اشرف غنی نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان طالبان کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور پاکستان سے 10 ہزار دہشت گرد افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔ ادھر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خآن نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان نے ہی طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

ادھر ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی افغانستان کی طرف سے پاکستان پر عائد کیے جانے والے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ 

اس سے قبل افغانستان کے نائب صدر نے بھی پاکستان پر طالبان دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فضائیہ نے افغنستان کی سرحد  کے اندر طالبان کے خلاف افغان فضائیہ کو کارروائی نہیں کرنے دی ۔ پاکستانی حکام نے اس الزام کو بھی رد رکتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں اپنی کوششوں کو جاری رکھےگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں