اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کا افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث افراد کو جلداز جلد گرفتار کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان کے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۴۷
تاریخ اشاعت: 16:55 - July 19, 2021

پاکستان کا افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث افراد کو جلداز جلد گرفتار کرنے کے عزم کا اظہارمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا واقعہ 16 تاریخ کو پیش آیا، وزیراعظم عمران خان نے کیس کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے، لڑکی کے بیان پر تھانہ کوہسار میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ میں 365 ، 354 اور دیگر دفعات لگائی گئی ہیں، امید ہے کہ ملزمان کو ایک دو دن میں گرفتار کرلیا جائے گا۔

شیخ رشید نے بتایا کہ ہمارے پاس سیف سٹی کیمروں کا ریکارڈ ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی اور اسلام آباد کی کھڈامارکیٹ تک ٹیکسی پرآئی، اور وہاں سے اس نے ایک اور ٹیکسی لی اور  فوٹیج کے مطابق وہ راولپنڈی گئی، راولپنڈی جانے کے بعد وہاں سے دامن کوہ پہنچی، واقعے کےبعد لڑکی  پہلے نجی اسپتال گئی اور اس کے بعد پمزگئی، اس کا کھڈامارکیٹ سے پنڈی جانا ویڈیومیں موجود ہے لیکن راولپںڈی سے دامن کوہ پہنچنے کا علم نہیں ہورہا، جس کی تحقیقات کی جارہی ہے، ہمارے پاس تینوں ٹیکسی ڈرائیوروں کے انٹرویو موجود ہیں، تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں