مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج چین کے دورے پر بیجنگ کے لیے روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ چین کے اعلیٰ حکام سے داسو واقعہ اور سی پیک کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج چین کے دو روزہ دورے کے لیے روانہ ہوں گے۔ انہیں دورے کی دعوت چینی ہم منصب وانگ ژی نے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اپنے دورے میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر بات کریں گے۔ واضح رہے کہ داسو میں دہشت گردانہ حملے میں چین کے 9 انجینئروں اور سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔