02 February 2025

ایرانی سپاہ کے ترکی میں آگ بجھانے کے آپریشن میں ایک طیارہ اوردو ہیلی کاپٹر شریک

ترک حکومت کی درخواست پر ایرانی سپاہ نے ترکی میں لگي آگ کو بجھانے کے لئے ایلیویشن 76 طیارہ اور ایم آئی 171 دو ہیلی کاپٹر ترکی روانہ کردیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۹۶
تاریخ اشاعت: 23:18 - August 02, 2021

ایرانی سپاہ کے ترکی میں آگ بجھانے کے آپریشن میں ایک طیارہ اوردو ہیلی کاپٹر شریکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت کی درخواست پر ایرانی سپاہ نے ترکی میں لگي آگ کو بجھانے کے لئے ایلیویشن 76 طیارہ اور ایم آئی 171 دو ہیلی کاپٹر ترکی روانہ کردیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ترکی کے مختلف صوبوں میں آگ لگی ہوئی ہے اور ترک حکومت کی درخواست اور ایرانی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر کے حکم کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ایک طیارہ اور دو ہیلی کاپٹر ترکی میں آگ بجھانے کے آپریشن میں شریک ہیں۔

ترکی میں 30 جولائی سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے بعد ایران کے ایلیویشن طیارے نے آگ بجھانے کے آپریشن میں 10 بار حصہ لیا ہے جبکہ آج سے دو ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ آگ بجھانے کی کارروائی شروع ہوگی۔ اس سے قبل ایرانی حکومت نے ترکی کے مختلف شہروں میں آگ کے حادثے میں بعض ترک شہریوں کی ہلاکت پر ترک حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں