اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسرائیل کا امارات میں بحری کشتیوں کی رفت و آمد میں خلل کے لئے سائبر نیٹ ورک قائم

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے امارات میں بحری کشتیوں کی رفت و آمد میں خلل ایجاد کرنے کے لئے سائبر نیٹ ورک قائم کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۰۷
تاریخ اشاعت: 18:44 - August 05, 2021

اسرائیل کا امارات میں بحری کشتیوں کی رفت و آمد میں خلل کے لئے سائبر نیٹ ورک قائممقدس دفاع نیوز ایجنسی نے نور نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ باخـبرسکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے امارات میں بحری کشتیوں کی رفت و آمد میں خلل ایجاد کرنے کے لئے سائبر نیٹ ورک قائم کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے اہلکاروں نے متحدہ عرب امارات میں سائبر نیٹ ورک قائم کرنے کے لئے پیشرفتہ وسائل منتقل کردیئے ہیں۔ اسرائيل کی خفیہ ایجنسی موساد نے خلیج فارس اور خلیج عمان میں بحری اور ہوائی رفت و آمد میں خلل ایجاد کرنے کے منصوبہ کا آغاز کردیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے امارات کی خفیہ ایجنسی کے تعاون سے پیشرفتہ وسائل نصب کردیئے ہیں اور کشتیوں کی رفت و آمد میں خلل ڈالنا شروع کردیا ہے۔ ذرائع‏ کے مطابق کل منگل سے لیکر اب تک 4 تیل بردار کشتیوں کے ملاحوں نے اعلان کیا ہے کہ تیل بردار کشتیوں کا کنٹرول ان کے ہاتھ سے خارج ہوگیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائيلی خفیہ ایجنسی موساد کے امارات میں سائـر نیٹ ورک کی جگہ معلوم ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں