اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کا کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک ہندوستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک ہندوستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۰۸
تاریخ اشاعت: 18:31 - August 05, 2021

پاکستان کا کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک ہندوستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک ہندوستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کے دوران صدر عارف علوی نے کہا کہ 2019 کو آج کے دن بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں تبدیلی کی، بھارت نے ڈوگرا راج کی زیادتی آج تک جاری رکھی ہے، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے، غیر کشمیری عوام کو لاکر کشمیر میں آباد کیا جارہا ہے۔ صدرعلوی نے مزید کہا کہ کشمیر ہمارے جسم کا حصہ ہے، پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔ کشمیر کی حیثیت بحال یونے تک ہندوستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، بھارت آگ سے کھیل رہا ہے، بھارت کو بتانا چاہتاہوں کہ ہم کشمیر آزاد کرکے رہیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں