16 October 2024

ایران اور پاکستان کے تعلقات برادرانہ ، دوستانہ اور مذہبی و ثقافتی بنیادوں پر استوار ہیں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات برادرانہ ، دوستانہ اور مذہبی و ثقافتی بنیادوں پر استوار ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۱۱
تاریخ اشاعت: 17:39 - August 07, 2021

ایران اور پاکستان کے تعلقات برادرانہ ، دوستانہ اور مذہبی و ثقافتی بنیادوں پر استوار ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ انتخاب دونوں ممالک کے مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں معاون ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات یکساں مذہبی اور ثقافتی اقدار کے حامل ہیں۔پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن و صلح کی کاوشوں اور کوششوں میں شریک ہے۔دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری،تعلیم، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔پڑوسی ممالک ہونے کے باعث ہمارے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ جو شر انگیز طاقتیں منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے بدگمان کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتی ہیں۔انہیں حکمت ،بصیرت اور دانائی کے ساتھ شکست دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ خطے کے امن کو سبوتاژ کر کے عدم استحکام کی فضا ہموار کرنا اسلام دشمن عالمی طاقتوں کا ایجنڈا ہے۔ امریکہ اور اس کے حواری طاقت کی منتقلی کے عمل سے سخت خائف ہیں۔امریکہ اپنے اقتصادی ڈھانچے کو تباہی سے بچانے کے لیے مشرق وسطی میں سازشوں کے جال بچھا رہا ہے۔پڑوسی ممالک کے تعلقات جتنے مضبوط اور پائیدار ہوں گے دشمن طاقتوں کے بیانیے کو اتنی ہی شدید شکست ہو گی۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے نئے صدر کا انتخاب ایک اچھے اور خوشحال دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں