مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شرپسند عناصر محرم الحرام میں امن خراب کرنے کے کوشش کرسکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ملتان میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام محرم الحرام کے سلسلہ میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کی، جب کہ پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی اور معاون خصوصی جاوید اختر انصاری سمیت اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال کے بعد ملکی سکیورٹی کے پیش نظر محرام الحرام بہت حساس ہے، شرپسند عناصر محرم الحرام میں امن خراب کرنے کے کوشش کرسکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ و پولیس مکمل چوکس ہوکر سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کرائے۔
پاکستانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے سیاسی قیادت سول و پولیس انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔