مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ حضرت امام خمینی(رہ) کے مزار پر تجدید عہد کرتے ہوئے عوام کی خدمت اور حضرت امام خمینی (رہ) کے افکار پر پابند رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایران کی نئی کابینہ نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے اور ہفتہ حکومت کی مناسبت سے آج صبح حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضر ہوکر تجدید عہد کیا ، اس موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی بھی موجود تھے۔ صدر رئیسی اور ان کی کابینہ کے ارکان نے حضرت امام خمینی کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ صدر رئیسی نے اس موقع پر عوام کی خدمت اور حضرت امام خمینی (رہ) کے افکار پر پابند رہنے کے عزم کا اظہار کیا ۔